ضمنی انتخاب مین کوئی مشینری استعمال نہیں کی ، کم مارجن سے جیتے مگر خوش ہیں ‘عبدالعلیم خان

سلمان رفیق کو پرڈیکشن آڈر کے ذریعے بلایا جانا چاہئے ،پی اے سی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سے مشاورت ابھی ہونی ہے

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت بیورو کریسی کے ذریعے انتخاب جیتتی تھی ہم نے کوئی مشینری استعمال نہیں کی ، کم مارجن سے الیکشن جیتا مگر خوش ہیں ، سلمان رفیق کو پرڈیکشن آڈر کے ذریعے بلایا جانا چاہئے ،پنجاب میں بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سے مشاورت ابھی ہونی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 168کے ضمنی انتخاب میں کامیابی تحریک انصاف کو مبارک ہو ،پچھلی حکومت بیورکریسی کے ذریعے انتخاب جیتتی تھی ،ہم نے کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی ،کم مارجن سے انتخاب جیتا ہے مگر ہم خوش ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سلمان رفیق کو پرڈیکشن آڈر کے ذریعے بلایا جانا چاہئے مگر دس سالوں میں ایسا کوئی رول نہیں بنایا گیا ،عمران خان پروڈکشن آڈر کے حق میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین جن کے لیے بنایے گے تھے وہ باہر ہیں ،2015ء میں میرے خلاف کیس بنا تب کہا تھا کہ یہ قانون کسی کے خلاف بھی بن سکتا تھا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر وزیر اعلی سے مشاورت ابھی ہونی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں