چیف جسٹس پاکستان (آج )لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کرینگے،کاز لسٹ جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج (ہفتہ ) کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل خصوصی بنچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور مہنگے علاج سے متعلق ،ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق درخواست ،خواجہ آصف کے جامشورو جوائنٹ وینچر سے متعلق کیس کی سماعت اور قانون گو ،تحصیلداروں اور پٹواریوں سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں