جسٹس شجاعت علی خان کی پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

درخواست لائرز فانڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے، ججز اور فوج کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ اسلام میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے، ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو ججز اور فوجی افسران کے سربراہان کو طلب کر سکتا ہے، نیب قوانین کا فوجی افسران اور اعلی عدلیہ کے ججز پر اطلاق کا حکم دیا جائے اور پارلیمنٹ کو ملک کا طاقتور ترین ادارہ قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں