مسجد میں جنریٹر لگانے والے ڈیزل پاور انجینئرنگ کیخلاف 81ہزار روپے کی ڈگری جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صارف عدالت نے مسجد میں جنریٹر لگانے والے ڈیزل پاور انجینئرنگ کے خلاف 81ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔گزشتہ روز صارف عدالت میں مسجد میں جنریٹر لگانے والے ڈیزل پاور انجینئرنگ کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رانا محمد اکرم نے بتایا کہ خیابان قائد سوسائٹی کی مسجد میں رمضان کے دوران جنریٹر لگوایا ،جنریٹر لگانے کے لئے ڈیزل پاور انجینئرنگ کے زاہد سرورسے بات ہوئی،80ہزار روپے میں جنریٹر لگانے کی بات ہو جس میں سروسز بھی شامل تھیں لیکن رمضان کے پہلے جمعہ کو ہی آپریٹر نہیں آیا جبکہ دوران خطبہ بجلی چلی گئی جس سے نمازیوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی لیکن شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

صارف عدالت نے ڈیزل پاور انجینئرنگ کے خلاف 81 ہزار روپے کی ڈگری جاری کر تے ہوئے ادائیگی کے لئے زاہد سرور کو 15جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں