خراب ایل ای ڈی تبدیل نہ کرنے کیخلاف ہرجانہ کیس میں 45ہزار 9سو روپے کی ڈگری جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صارف عدالت نے خراب ایل ای ڈی تبدیل نہ کرنے کیخلاف ہرجانہ کیس میں 45ہزار 9سو روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔عدالت نے ایک ماہ کے اندر ڈگری کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ خراب ایل ای ڈی ٹھیک کروا کر دی جائے یا پھر اسکی قیمت 44ہزار 5سو کے ساتھ ایک ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد آصف نے موقف اپنایا تھا کہ میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری سٹور سے 44ہزار 9سو روپے کی ایل ای ڈی خریدی جس کی دو سال کی وارنٹی تھی لیکن جب گھر جا کر ایل ای ڈی لگائی تو خراب نکلی،جب واپس کرنے کے لئے گیا تو کہا کہ ٹھیک کروا کر دیں گے،پھر ایک ماہ بعد خراب ہی واپس کر دی کہ مرمت کے 30ہزار روپے لگیں گے۔ لہٰذا ایل ای ڈی کے پیسے واپس دلانے کے ساتھ ایک ہزار روپے ہرجانہ دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں