اب تک بغیر ہیلمٹ419440موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی‘سی ٹی او لاہور

بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھنے پر16591کیخلاف بھی کارروائی،7وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے‘لیاقت علی ملک

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ہیلمٹ مہم میں اب تک بغیر ہیلمٹ419440موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی ۔سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بتایا کہ ہیلمٹ کا مقصد حفاظت ہے نہ کہ چالان سے بچنا،شہریوں کی سیفٹی پہلے ہے ، بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھنے پر16591کیخلاف بھی کارروائی،7وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آگاہی لیکچر کا سلسلہ بھی جاری،عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کروائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں