پیشنٹ ٹرانسفرسروس نے پنجاب بھر سے چار لاکھ مریضوں کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر والے ہسپتالوں میں منتقل کیا ‘ رضوان نصیر

ریسکیو 1122اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایمبولینس کا موثر استعمال کرنے کے لیے پر عز م ہیں‘ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب ایمر جنسی سروس کے ہیڈ کوارٹر میں پیشنٹ ٹرانسپورٹ سروس کی سینئر مینجمنٹ کی جائزہ میٹنگ میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ضلعی ایمرجنسی ا فسران اور ریسکیورزکو چارلاکھ تشویش ناک مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کیئر سے بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید اسپتالوں میںبروقت منتقل کرنے پرخراج تحسین پیش کی،اس سروس کا آغاز فروری 2017میں کیا گیا تھا ۔

میٹنگ میں ہیڈکوارٹر کے آفیسر، پرونشل مانیٹرنگ سیل کے ذمہ داران اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تحت اس سروس کو شروع کرنے کا مقصد صوبہ پنجاب میں لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پیشنٹ ٹرانسفر سروس سے تشویشناک حالت والے مریض اور بالخصوص پنجاب کے دہی علاقوں کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

ریسکیو1122کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے 500آپریشنل ایمبولینسز ریسکیو1122کو فراہم کیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نیپیشنٹ ٹرانسفر سروس کو موثرطریقے سے عملی طور پر منظم کرنے کے لیے ایک جامع نظام واضع کیا جس میں سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس ڈیسک کا قیام ، ریفرل پرفارما ، پیشنٹ ٹرانسفر سروس ڈیش بورڈ، ہیلپ لائن کا قیام، ٹریکرکی تنصیب اورفیول مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب نے میٹنگ کے دوران کہاکہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا ڈیٹا ریفرل سسٹم کو بہتر بنانے میں مددگا ر ثابت ہوگا جو ہسپتال اور ایمبولینس سروس کے مابین باہمی تعاون کو بہتر بنائے گا۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی اہم خصوصیات میں مریضوں کی فری ، محفوظ اور بلا امتیاز مریضو ں کی پرائمری ہسپتالوں سے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں تک صحت کی بہتر سہولیات کیلئے تربیت یافتہ پیرا میڈیکس کی نگرانی میں منتقلی اور غیر ضروری مریضوں کی روک تھام جس کی وجہ سے ٹریچری کیئر ہسپتالوں پراضافی بوجھ میں واضع کمی آئی ہے۔

پراونشل مانیٹرنگ سیل موثر طریقے سے ہمہ وقت ایمبو لینسز کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کر رہا ہے تاکہ عوام الناس کے لیے بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس کے ڈیسک کے قیام سے بہتر کوارڈینیشن اور باہمی رابطے سے ہسپتال سے ریفرل کال کی صورت میں ایمرجنسی ریسپانس کومزید بہتر بنا دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی بدولت شہریوںکومزید احساس تحفظ حاصل ہوا ہے ۔ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ سروس نے موثر انداز میںدستیاب وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے سروس کے بہترین استعمال کو یقینی بنایااور عوام الناس کو ریسکیو سروس کی فراہمی کیلئے دن رات مصروف ِعمل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزایاز اسلم نے ڈی جی ریسکیو کہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں سب سے زیادہ19534مریضوں کی منتقلی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں کی گئی جبکہ سب سے زیادہ اندرون شہر منتقلی ضلع ملتان میںہوئی جس میں17723 مریضوں کو اندرون شہر میں ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

تاہم مجموعی طور پر 347368مریضوں کو بہتر سہولیات موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک ضلع سے دوسرے ضلعوں میں منتقل کیا گیاجوکہ منتقل ہونے والے مریضوں کی کل تعداد کا86فی صد ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 42253مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کیئر سے سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں منتقل کرنے کی وجہ سیپشلسٹ ڈاکٹرکی عدم دستیابی تھی جو کہ کل مریضوں کی منتقلی کا 10.53فی صد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں