بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے انتظامات کے سلسلہ میں 14رکنی کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی کے انتظامات کے سلسلہ میں 14رکنی کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

ممبران میں سید قائم علی شاہ، نیر حسین بخاری، سید خورشید شاہ، نثار احمد کھوڑو،قمر زمان کائرہ، مخدوم سید احمد محمود، محمد ہمایوں خان،حاجی علی مدد جتک، چوہدری لطیف اکبر،امجد حسین اظہر ایڈووکیٹںوقار مہدی، اعجاز دھامڑا، مکیش کمارچاولہ اور اعجاز جکھر انی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 11ویں برسی 27دسمبر کو منائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں