ْنادرا سے اسلحہ لائسنس کو رجسٹرڈ نہ کروانے پر لائسنس منسوخ کردیاجائیگا،کیپٹن (ر)فضیل اصغر

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنسنگ کے حوالے سے لاہور سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان ارشداولکھ، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال الیاس اور سیکشن آفیسر کامران اشرف بھی شریک تھے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نادرا کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے اسلحہ لائسنس کے طریقہ کار کو جلد ا زجلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ لائنس ہولڈر اپنے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن نادرا سے نہیں کروائیں گے 31 دسمبر2018 ء کے بعد ان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، اس ڈیڈ لائن کے بارے میں پہلے بھی میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ، جبکہ ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائیگی، اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نادرا کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ عوام کو رجسٹریشن کے معاملات میں سہولیات مہیا کریں اور اس طریقہ کار کو پور ے پنجاب میں عمل میں لائیں، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل نے فضیل اصغر کو اب تک نادرا سے رجسٹرڈ ہونے والے لائسنسوں کے متعلق بریف کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں