پنجاب یونیورسٹی کی127 ویںکانووکیشن کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا127 واں کانووکیشن 29دسمبر2018ء کو فیصل آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا، اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، مختلف فیکلٹیوںکے ڈینزاور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں