پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ---’’Orientation about Manuscrip Writing‘‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ کیمنٹی ہیلتھ سائنس، یونیورسٹی آف مینیٹوبا، کینیڈا سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرفاران ایمینئول، ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر صائمہ دائود، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی، اس ورکشاپ میں طلباء کو اپنی تحقیقاتی اشاعت کے اقدامات کے متعلق بھر پور رہنمائی ملی، ڈاکٹر صائمہ دائود نے معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد پر ڈاکٹرفاران ایمینئول کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں