وزیراعلیٰ پنجاب کا کرکٹرز کامران اکمل و عمر اکمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں