لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ہاف گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج کی مدد سے ای ایف یو الائف کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے میچ میں ٹیم ایٹین نے سڈن ڈیتھ پر ٹوٹل نیوٹریشن کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الخیر گروپ کے تعاون سے لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس نے فیورٹ ای ایف یو لائف کی ٹیم کو آدھے گول کے ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

ای ایف یو لائف کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور پہلے چکر میں ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔

تیسرے چکر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ سکور کر سکیں جبکہ چوتھے چکر میں نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس نے دو گول کرکے میچ برابر کردیا مگر آدھے گول کے ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم 3.5-3 گول سے میچ جیت گئی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جیتنے والی ٹیم نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم او ر انٹینو مینارڈ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ای ایف یو لائف کی طرف سے سید عون محمد رضوی نے دو جبکہ راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔

ادھر دوسرے میچ میں ٹیم ایٹین نے پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر گول کرکے ٹوٹل نیوٹریشن کو 7-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ٹیم ایٹین کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے پانچ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ شاہ نواز ایاز درانی اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے احمد بلال ریاض اور بلال حئی نے دو دو گول جبکہ احمد زبیر بٹ اور عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اتوار کو مین فائنل نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں