آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ،عامر کیبلز نے نشاط ایگلٹس کو 19 رنز سے ہرادیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں عامر کیبلز نے نشاط ایگلٹس کو 19 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے، طاہر مغل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 124، دستگیر بٹ 110 ناٹ آئوٹ اور احمد شہاب نے 24 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نشاط ایگلٹس کی طرف سے عظمت نعیمی نے 2/46 اور ارشد مسیح نے 1/40 وکٹ حاصل کیں جبکہ جواب میں نشاط ایگلٹس 29.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بناسکی، اسی طرح خالد زبیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 106، شبیر احمد 30 اور ارشد مسیح نے 57 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، عامر کیبلز کی جانب سے افتخار احمد نے 3/47، اکبر علی 2/39، احمد شہاب 2/33 اور ریحان رئوف 2/49وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں