ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:20

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے موضع رنگیل پور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ہربنس پورہ کینال روڈ پر تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تجاوزات کو ختم کروایا ۔ ضلعی انتظامیہ نے میاں میر دربار کے باہر غیر قانونی قائم سٹالز کو بھی ہٹا دیاہے۔ اس طرح ضلعی انتظامیہ نے لیاقت چوک سبزازار سے بھی تجاوزات کو ختم کروادیا۔ آپریشن میں زون کے عملہ اور پولیس نے حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مین فیروز پور روڈپرتجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مین فیروز پور روڈ نشتر زون میں لگے بینرز ،سٹیمرز اور فلیکسز کو اتاردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں