چیئرمین پی ایچ اے کا پارکوںکی کینٹین پر مہنگے داموںاشیاء کی خرید و فروخت کا نوٹس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 00:10

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) چیئرمین پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید یاسر گیلانی نے جمعہ کے روز جیلانی پارک اور باغ جناح کی کینٹین کا اچانک دورہ کیا اورموقع پرہی مہنگی اشیاء فروخت کرنے کا سخت نوٹس لیا‘ چیئرمین پی ایچ اے اس موقع پرکینٹین کے مالکان کو وارننگ دی اور آئندہ سے اوورچارجنگ کرنے پر کینٹین کوسیل کرنے اور کینٹین کا کنٹریکٹ ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں‘ چیئرمین نے اس موقع پر کینٹین مالکان کوریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں اور پی ایچ اے کے متعلقہ افسران کومذکورہ کینٹین پرنظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ آئندہ سے اوور چارجنگ نہ ہو سکے اور شہریوں کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں