دو مختلف کیسز کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے دو مختلف کیسز کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے فراڈ اور چوری کے مختلف کیسز پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی رپورٹ اور مال مقدمہ بروقت عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ۔ ملزم کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنیکی وجہ سے مقدمہ التواء کا شکار ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں ۔ عدالت ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں