ْقومی معاملات پر اتفاق رائے کیلئے فورم تشکیل دیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران کا مطالبہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے قومی معاملات پر اتفاق رائے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل فورم تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے تاجروںکے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء کیلئے نا گزیر ہے جس کیلئے بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جا نے کیلئے تمام سیاسی جماعتیںکوششیں کریں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی معاملات پر اتفاق رائے کے لئے ایک موثر فورم تشکیل دیا جائیجس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے قانون سازی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں