لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 12 جنوری کو ہونگے،انتخابی شیڈول جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آئندہ ماہ 12 جنوری کو ہونگے۔ صدر الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 18دسمبر سے 20دسمبر کی سہہ پہر 4بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروا سکیں گے۔ 21اور 22دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔

(جاری ہے)

24دسمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 26اور 27دسمبر کی شام تک واپس لئے جا سکیں گے۔ 28دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ ہفتہ 12 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سجے گا جس کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران دوپہر کے کھانے اور نماز کے لئے دوپہر 1بجے سے 2بجے تک وقفہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں