معاشرے میں موجود یتیم اور مستحق بچو ں کی کفالت ہمارے اوپر فر ض بھی ہے اور قرض بھی ،عبدالعزیز عابد

تعلیم و تربیت کے محاذ پر والدین اور اساتذہ کے کردار کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا دنیا و آخر ت میں اللہ اور رسولؐ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنا ہے : صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور کا آرفن کیئر کریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکاء سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ معاشرے میں موجود یتیم اور مستحق بچوں کی کفالت بحیثیت مسلمان ہمارے اوپر فرض بھی ہے اور قرض بھی ۔ دنیا وآخرت میں اللہ اور رسولﷺ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ معاشرے میں محروم طبقات کی مدد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرفن کیئر کریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں بچوں اور والدین کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام یوسی 65 کے وائس چیئر مین ملک محمد منیر سمیت الخدمت اور آرفن کیئر سکولز کے بچوں کی بڑی تعداد سمیت والدین اور علاقہ کی سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ تعلیم و تربیت کے محاذ پر والدین اور ساتذہ کے کردار کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ والدین اور اساتذہ کی عزت و احترام کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پر امن اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن لاہور شہر بھر میں 1431 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے جس میں ان کی تعلیم و تربیت ، کھانا ، رہائش اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور یہ سب شہر کے مخیر اور معاشرے کے اہل خیر جذبہ ایثار رکھنے والے افراد کے تعائون سے ممکن ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں