کرسچین کمیونٹی کی جانب سے دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) کرسچین کمیونٹی کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کروایا گیا اس سلسلہ میں بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں کرسچین کمیونٹی کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملاقات کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے فاضل چیف جسٹس کے حوالے کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں