لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آئندہ ماہ 12 جنوری کو ہونگے

امیدوار 18 دسمبر سے 20 دسمبر کی سہہ پہر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروا سکیں گے، شیڈول جاری کردیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آئندہ ماہ 12 جنوری کو ہونگے، الیکشن بورڈ نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ صدر الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 18 دسمبر سے 20 دسمبر کی سہہ پہر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

21 اور 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔ 24 دسمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 26 اور 27 دسمبر کی شام تک واپس لئے جا سکیں گے۔ 28 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ ہفتہ 12 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سجے گا جس کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران دوپہر کے کھانے اور نماز کے لئے دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک وقفہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں