بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن گلبرگ و نشتر زون اسکواڈنے فردوس مارکیٹ، ماڈل کالونی کیو بلاک ماڈل ٹائون سے 30عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 30تھڑے ، 20شیڈز ،05بورڈز اور 11تندورز مسمار کر دئیے گئے۔

داتا گنج بخش و شالامار زون اسکواڈنے منٹگمری پارک سے 15بینر ز اتار دئیے گئے جبکہ 20تھڑے، 01شیڈ اور 16دیواریں مسمار کر دی گئیں ۔راوی زون اسکواڈ نے شاہدرہ ، ونڈالہ روڈسے 08عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ واہگہ زون اسکواڈ نے بیدیاں روڈسی17عارضی تجاوزات ہٹا دیں ۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ضرار شہید روڈ، جوڑے پل اور ہربنس پورہ سے 11عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 10افراد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے اور 6000روپے موقع پر جرمانہ کیا گیا ۔

اقبال زون اسکواڈ نے امن سنٹر جوہر ٹائون اور پی آئی اے روڈ سے 29عارضی تجاوزات ہٹادیں۔2منی پٹرول دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 45پوسٹرز اتار دئیے گئے ، 3ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی اور پونچھ ہائوس سے 19عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ سنٹرل اسکواڈ نے شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کے دوران11دکانیں اور22تھڑے مسمار کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں