ریلوے حکام نے گریڈ18،17اور19کی20 افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات کردیئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ریلوے حکام نے گریڈ18،17اور19کی20 افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ19کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر محمد یوسف لغاری کو ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ڈیزل ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی چیف کنٹرولر آف پرچیز ٹیکینکل احساق حمید بٹ کو ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ویگن ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ڈیزل ساجد بشیر کو ڈپٹی چیف کنٹرولر آف پرچیز ٹیکینکل ہیڈکواٹر،محمد ابراہیم کو جوائنٹ ڈائریکٹر میکینکل والٹن اکیڈمی،ڈپٹی ڈی ایس ملتان اطہر ریاض کوڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر پاور ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ویگن محمد ابوبکر کوڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ڈویلپمنٹ ہیڈکوارٹر،گریڈ18کے ڈویژنل میکینل انجینئر لاہور عاصم نسیم کو ورکس مینجر ورکشاپ،ڈویژنل میکینکل انجینئر کندیاں فرخ اقبال کو ڈویژنل میکینکل انجینئر لاہور،پروڈیکشن انجینئر مغلپورہ ورکشاپ عبدالجبار کو سینئر میکینکل انجینئر ڈویزل ہیڈکوارٹر،ڈویژنل میکینکل انجینئر مغلپورہ ملتان شہزاد جاوید کو ڈویژنل میکینکل انجینئر راولپنڈی،ڈویژنل میکینکل انجینئر راولپنڈی ابوبکر فاروق کو سینئر میکینکل انجینئر لاہور،ڈپٹی ڈائریکٹر میکینکل منسٹری آف ریلوے امتیاز الحق کو سی ڈی ایل ورکشاپ راولپنڈی، عبداللہ رحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر میکینکل منسٹری آف ریلوے،سی ڈی ایل ورکشاپ راولپنڈی عبدالوقاص کو ایم ای ٹی مغلپورہ شاپ،ڈویژنل میکینکل انجینئر پشاور احمد کریم خان کو ڈویژنل میکینکل انجینئر کندیاں،ورکس مینجر راوالپنڈی فہد مسعود کو ڈویژنل میکینکل انجینئر پشاور،گریڈ17کے اسسٹنٹ میکینکل انجینئر لاہور محمد عمران کو ڈویژنل میکینکل انجینئر ملتان،رفیع اللہ خان کو اسسٹنٹ چیف آپریٹنگ آفیسر راولپنڈی،اسسٹنٹ کنٹرولر آفس سٹور لاہور وقار احمد کو اسسٹنٹ کنٹرولر آف پرچیز اور اسسٹنٹ کنٹرولر آف پرچیز لاہور محمد عدنان کو اسسٹنٹ کنٹرولر آف سٹور اسلام آباد لگایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں