لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر عمل درآمد‘سیف سٹی اتھارٹی میں 3 اہم اجلاس

چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی ٹی او، چیف انجینئر ایل ڈی ااورڈائریکٹرمحکمہ قانون کی اجلاسوں میں شرکت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں 3 اہم اجلاس منعقد ہوئے اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیزاتھارٹی اکبر ناصر خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بابر شفیع، سی ٹی اوکیپٹن(ر)ملک لیاقت علی، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین،ڈائریکٹرمحکمہ قانون رابیہ لطیف اور ٹیکنیکل ٹیمز کے ممبران نے اجلاسوں میں شرکت کی۔

اجلاسوں میں عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات کی روشنی میں ای چالان کی آن لائن ادائیگی پربھی پیش رفت ہوئی ہے آن لائن ای چالان جمع کروانے کے لیے انٹرنیٹ پیمنٹ کمپنیز نے سیف سٹی اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت پر آن لائن ای چالان کی وصولی شروع کردی جائیگی جبکہ ڈائریکٹرمحکمہ قانون رابیہ لطیف کا کہنا تھا کہ ای چالان کی سمری محکمہ داخلہ کو بھیجی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے محفوظ پیدل گزرگاہ کا پلان 2 روز میں تیار ہو جائیگا۔فنڈز کے حصول کے لیے تجاویز عدالت میں بھی پیش کی جائیگی اس کے علاوہ پی آئی سی کے سامنے یو ٹرن کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ٹائر بسٹر لگانے کی تجویزپر عملدرآمد کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے سے منظوری لی جائیگی جبکہ شاہ کام چوک پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے لئے 8ملین کا پی سی ون تیارہے جس کاتقریبا75فیصدکام پرائیویٹ سوسائیٹز کریں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ شفیع بابر نے کہناتھاکہ غیرقانون رکشہ چنگ چی کے خلاف سیکرٹری آر ٹی اے اور ایل ٹی سی بھرپور کارروائی کرے گی جبکہ سی ٹی اوکیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے یو ٹرن کے غلط استعمال کی روک تھام اور قوانین کی پابندی یقینی بنانے کا عائد کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں