200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آ ج) ہو گی

اتوار 16 دسمبر 2018 12:30

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام رواں سال کی آخری 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج17 دسمبر بروز پیر کوہوگی، جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر68 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات ہیں، قر عہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں