لیگی رہنماؤں کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی فائرنگ سے 14کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت

وزراء کی کونسی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی سے تنگ ہیںانکی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے ‘پرویز ملک،خواجہ عمران

اتوار 16 دسمبر 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے رکن ناصر ڈار اور رکن قومی اسمبلیکرن ڈار سمیت دیگر نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی فائرنگ سے 14کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا مذاق اڑارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11کشمیری شہید ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3ماہ کے بچے کا باپ بھی جاں بحق ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن بھارتی فائرنگ سے شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کیلئے یو این انکوائری کمشن کا قیام ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہبازمیاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء نے کا کیا کیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی سے بل رہے ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا،ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جبکہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے،آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا، صاف پانی سے کچھ نکلا نہ آشیانہ سے کچھ نکلا، جس شخص نے دن رات محنت کی اس کو یہ صلہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں