حکومت کٹھ پتلی اپوز یشن سے بلیک میل نہیں ہو گی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

آ صف علی زرداری کی حکومت پر تنقید خو د کواحتسا ب سے بچانے کی ناکام کو شش ہے‘رہنما تحریک انصا ف

اتوار 16 دسمبر 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کی باریا ں لگانے والو ں کی تحریک انصاف پر تنقید ان کی بو کھلاہٹ کا نتیجہ ہے شر یف فیملی کے بعد زرداری احتسا بی شکنجے میں آ چکے ہیں زرداری کی حکومت پر تنقید خو د کواحتسا ب سے بچانے کی ناکام کو شش ہے تحریک انصا ف کے دور حکومت میں سب چور لیٹرو ں کو اپنی لو ٹ مارکا حسا ب دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ شریف فیملی اور زر داری نے میثا ق جمہو ر یت کے نام پر ملک میں لو ٹ مارکی سیل لگا ئی مشکل و قت آ تے ہی زرداری اور شریف فیملی بیرو ن ملک فرار ہو جاتے تھے اب ان کے پا س فرار ہو نے کاراستہ نہیں اسی لیے یہ ملک میں افراتفری کی سیا ست کر رہے ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ تمام ادارے آ ئین اور قا نو ن کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں زرداری اور شریف فیملی کی ادارو ں پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے حکومت کٹھ پتلی اپوز یشن سے بلیک میل نہیں ہو گی انہو ں نے کہاکہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے تر قی یا فتہ ممالک کی فہر ست میں کھڑا ہو گا کپتان ملک سے کر پشن کا خا تمہ چاہتے ہیں کر پشن کے خا تمہ تک ملک تر قی کے ر استہ پر گامز ن نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں