انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہاکی سیریز اوپن (آج) شروع ہوگی

اتوار 16 دسمبر 2018 14:50

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہاکی سیریز اوپن آج سوموار سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی جو 22 دسمبرتک جاری رہے گی ، پی ایچ ایف کے ترجمان راجہ محسن کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، ہاکی سیریز اوپن ایف آئی ایچ کا ایونٹ ہے اور اس میں میزبان پاکستان ، افغانستان ،کازکستان ،ازبکستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے، اس سیریز کا مقصد گیم ڈیویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد اور تھرڈ ورلڈ ممالک میں کھیل کے رجحان کو فروغ دینا ہے، انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ، راجہ محسن نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان کی 18رکنی پریذیڈنٹ الیون ٹیم حصہ لے گی لیکن ان کی حیثت دوستانہ میچز کی ہوگی ، 18رکنی پریذیڈنٹ الیون میں گول کیپرز منیب الرحمان ،حافظ عمیر، ڈیفنڈر ز عابد بھٹی ،ایم عمار ،سمیع اللہ ،مبشرجبران، مڈ فیلڈرز میں عثمان غنی، محب اللہ ،علی رضا ،آصف حنیف ،فاروڈز میں ظہیر حسین ،عبدالمنان ،مرتضی یعقوب ،اویس الرحمان (کپتان) قمر بخاری ،ارسلان حیدر، ذو القرنین اور محسن خان شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں مینجر شاہد پرویز بھنڈارہ اور کوچز کاشف جواد اور محمد شبیر شامل ہیں lh/hma/rmq 1331

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں