سنی تحریک کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پرحملے میں شہیدبچوں کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریبات کاانعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سنی تحریک کا آرمی پبلک سکول پرحملے کے خلاف ملک بھر میں شہیدبچوں کے لئے قرآن خوانی و دعایئہ تقریبات منعقد کی گئیں ۔اس موقع پر سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ ننھے بچوں پر شب خون مارنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔شہید بچے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانی کو فرامو نہیں کیا جا سکتا،شہید بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ملک میں موجود دہشت گردوں کی نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا ،محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ پاکستان کی افواج نے دنیا بھر میں ثابت کیا کہ وہ بہترین افواج ہیں امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو بیواقوف نہیں بنا سکتا ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکوہے ل پشاور کے بچوں کی شہادت نے چابت کیا کہ پاکستان کا دشمن نا صرف کمزور بزدل بلکہ رحم دل اور ظالم بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کو شکست دینے والی افواج کے ساتھ شانبانہ کھڑے ہوں ۔ملک بھر میں پشاور آرمی پبلک سکول میں منعقدہ تقریبات میں شہید بچوں کے لئے قرآن کوانی کی گئیں درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں ۔قوم کو آج اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ نسل نو کے روشن مستقبل اور پر امن پاکستان کے لئے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں