پنجاب پولیس میں تفتیشی نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے تفتیشی افسران کیلئے سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کا آغاز (آج )سے ہوگا

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پنجاب پولیس میں تفتیشی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے تفتیشی افسران کے لئے سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کا آغاز آج بروز ( پیر ) سے ہوگا ۔کورس 17 دسمبر سے 30 دسمبر تک پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کے 72 افسران کورس کریں گے۔ ہر ضلع سے 2 پولیس افسران کو کورس کے لئے منتخب کیا گیا،منتخب افسران کو 16 دسمبر تک پولیس ٹریننگ کالج میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کورس میں شریک ہر افسر 3500 روپے جمع کروائے گا۔ کورس کے اختتام پر مزکورہ رقم واپس کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں