نیروبی میں منشیات کے خلاف بین الاقوامی ماہرین کی پانچ روزہ کانفرنس اور ٹرینیگ کے اختتام پذیر

ڈاکڑ اینڈرس اور پروفیسر گریس نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کو ٹرینیگ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیا

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) نیروبی میں منشیات کے خلاف بین الاقوامی ماہرین کی پانچ روزہ کانفرنس اور ٹرینیگ کے اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 60 سے زائد ممالک کے پالیسی ،پریونیوشن اور منشیات کے علاج معالجہ کے ماہرین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے پاکستانی وفد کے ساتھ شرکت کی اور پانچ روزہ منشیات کے خلاف پروینشن کی تربیتی پروگرام میں لاہور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جس میں سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپسز فوکل پرسن کے تعنیاتی یوتھ ،اساتذہ اور میڈیا کی تربیتی ورکشاپ حکومتی اداروں کے کواڈینشن کے بارے میں آگا کیا۔

اس موقع پر دیگر ممالک کے ماہرین نے پاکستان میں منشیات کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے تعریف کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام آئی ایس ایس یو پی ، آ ئی این ایل، کینا حکومت اور دیگر اداروں نے مل کر کیا ۔ ڈاکڑ اینڈرس اور پروفیسر گریس نے سید ذوالفقار حسین کو ٹرینیگ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں