ینگ نرسز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال شمشاد نیازی گروپ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عذراعباس سمیت سمیرا رزاق اور گلشن نے خطاب کیا جبکہ نرسنگ سٹاف کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ،سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سمیرا رزاق اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے اور میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ محنت اور فلاحی سرگرمیوں کیلئے آگے آنا چاہیے ،سیر ت النبی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شمشاد نیازی نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی نرسنگ برادری ایسی مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش ہو گی جبکہ مینجمنٹ کمیٹی میں کشور ، لبنی یاسمین ، شہناز عزیز، فہمیدہ حیدر، پروین، صدف ، فرزانہ اور رقیہ بانو بھی شامل تھیں-سیرت النبی کانفرنس کے موقع پر درودو سلام اور نعت خوانی کی محفل ہوئی جبکہ آخر میں لنگر بھی تقسیم ہوا،نرسز نے مٹھائی بھی تقسیم کی اورسیرت النبی کے حوالے سے ایسی تقریبات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نبی آخر الزماںؐ کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے وہ محنت ،ایمانداری اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گی اور اسلامی اصولوں کے مطابق روزمرہ کے معاملات اور سرکاری فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں