بھارتی ریاستی دہشتگردی سے کشمیریوںکی تحریک ختم نہیں کیاجاسکتا‘راغب نعیمی

مودی سرکاری کے مقبوضہ وادی میں نہتے شہریوں پرمظالم انتہائی تشویشناک ہے ‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں تحریک ختم نہیں کیاجاسکتا۔مودی سرکاری کے مقبوضہ وادی میں نہتے شہریوں پربڑھتے ہوئے مظالم انتہائی تشویشناک ہے۔اقوام متحدہ اوردیگر انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کونوٹس لیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی براردری اپنا مؤثر کردارادا کرے۔یوم سقوط ڈھاکہ اورسانحہ اے پی ایس پر پوری پاکستانی قوم آج بھی انتہائی رنجیدہ ہے۔ملکی ترقی وخوشحالی اورامن کے دشمنوں کے خاتمے کاوقت قریب آپہنچاہے،شہداء امن کے قربانیوں راہیگاں نہیں جائیںگی،پوری قوم دہشتگردی اورامن دشمن کیخلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

باطل اوراسلام دشمن قوتوں کیخلاف دنیا کے ہرفورم پر آواز بلند کی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آزادی بنیادی حق چا ہتے ہیں۔کشمیر میں جاری قتل و غارت پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

کشمیر میں بھارت کا طاقت کے بل بوتے پر قبضہ عوام کے بنیادی حق خودارادیت کے منافی ہے۔بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ادارے کی توہین ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے میں امن کی کاوشیں سبوتاژ ہو رہی ہیں ۔مودی سرکارکاجنگی جنون انسانیت ا ورامن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو ر کوانے کے لئے کردار ادا کریں۔پاکستانی قوم ہرفورم پر کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں