ینگ نرسز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء)ینگ نرسز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوا ، کانفرنس سے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عذراعباس ، سمیرا رزاق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے اور میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ محنت اور فلاحی سرگرمیوں کیلئے آگے آنا چاہیے ،سیر ت النبی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شمشاد نیازی نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی نرسنگ برادری ایسی مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش ہو گی جبکہ مینجمنٹ کمیٹی میں کشور ، لبنی یاسمین ، شہناز عزیز، فہمیدہ حیدر، پروین، صدف ، فرزانہ اور رقیہ بانو بھی شامل تھیں-سیرت النبی کانفرنس کے موقع پر درودو سلام اور نعت خوانی کی محفل ہوئی جبکہ آخر میں نرسز نے مٹھائی بھی تقسیم کی اورسیرت النبی کے حوالے سے ایسی تقریبات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نبی آخر الزماںؐ کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے وہ محنت ،ایمانداری اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گی اور اسلامی اصولوں کے مطابق روزمرہ کے معاملات اور سرکاری فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنایا جائے گا -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں