وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت

سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور اساتذہ نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کے قیام کی تاریخ رقم کی ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لئے دعا کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر لوگوں نے شہید بچوں اور اساتذہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی- وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دیگر لوگوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا -وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور اساتذہ نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کے قیام کی تاریخ رقم کی ہی-پوری قوم آج شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہید بچوں اور اساتذہ کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ہے اور پاکستان میں ان لازوال قربانیو ںکے باعث امن قائم ہواہے -انہوںنے کہاکہ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں