پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز اور ویجلینس ونگ کی لاہور میں مشترکہ کارروائیاں

بین شدہ گٹکاکے 15ہزارساشے،750کلو باسی مچھلی برآمد، 37پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری خوراک کا کاروبارکر نیوالوں کو ہر حال میں قوانین کے مطابق معیار بر قرار رکھنا ہو گا‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک ہر قسم کی خوراک کی نگرانی کر رہی ہے‘کیپٹن (ر)محمد عثمان

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈٖاتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پر آپریشنز اور ویجلینس ونگ کی ٹیموں نے لاہور میںممنوعہ گٹکا اور ناقص مچھلی فروخت کر نیوالوں کیخلاف مشترکہ کارروائیاں کیں۔ بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا ساشے اور باسی مچھلی پکڑی گئی۔حفظان ِ صحت کے اصولوںکی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ویجلینس ونگ کی اطلاع پرملکی و غیر ملکی برانڈز کے ممنو عہ گٹکا کی موجودگی پرخفیہ گوداموں کی چیکنگ کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائیوں میں بین شدہ ون ٹو ون،رتن اور جے ایم گٹکاکے 15ہزارساشے برآمد کر لیے ۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مچھلی منڈی لوہاری گیٹ میںکارروائی کرتے ہوئے 750کلو باسی مچھلی قبضہ میں لے کر تلفی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ سائٹ روانہ کر دی۔

(جاری ہے)

آپریشنز ٹیموں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 37پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سردیوں کی سوغات مچھلی کی فروخت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ محفوظ مچھلی کی فراہمی کیلئے فش پوائنٹس پرکارروائیاں جاری رہیں گی۔ خوراک کا کاروبارکر نیوالوں کو ہر حال میں قوانین کے مطابق معیار بر قرار رکھنا ہو گا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ گٹکا فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔منہ کے کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے۔ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان ںنے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک ہر قسم کی خوراک کی نگرانی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں