آئی جی پنجاب نے امجد جاوید سلیمی نے تمام ٹریفک افسران کو فنڈنگ کے تحت پروگرام کرانے سے روک دیا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے تمام ٹریفک افسران کو فنڈنگ کے تحت پروگرام کرانے سے روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آگاہی مہم کے لئے کسی فلاحی تنظیم سے فنڈنگ قبول نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آگاہی مہم کے لئے فلاحی تنظیموں اور ڈونرز سے فنڈنگ غیر قانونی ہے ۔سی ٹی او لاہور سمیت کوئی افسرآگاہی مہم کے دوران کسی تنظیم سے رابطہ نہ کرے ۔ فلاحی تنظیموں سے رابطے پربھی پابندی لگادی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں