انسداد-تجاوزات آپریشن میںشاہ عالم مارکیٹ میں 5 منزلہ پلازہ مسمار ،رائونڈ کے موضع رنگیل میں 15کروڑ روپے مالیت کی 390کنال اراضی واگزار کروالی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:30

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے انسداد-تجاوزات وزمین واگزاری کا آپریشن جاری ،شاہ عالم مارکیٹ میں بھاری مشینری کی مدد سے 5 منزلہ پلازہ کو مسمار کردیا گیا ، 8منزلہ پلازہ کو غیر قانونی گلی کی راہ داری میں ہو نے پر خالی کروادیا گیا ہے،علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور نے رائیونڈ کے موضع رنگیل میں 390کنال کی ارضی میں واگزار کروالی جس کی مالیت 15کروڑ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح گلبرگ میں کیو مارکیٹ اور فردوس مارکیٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اورعارضی و مستقل تجاوزا ت کو مسمار کردیا گیا ہے ۔ اے سی سٹی نے شاہدرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور ایک درجن سے زائد دکانداروں پرسامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروادیئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں