شمالی چھائونی پولیس نے نیب اور حساس ادارے کے اہلکار بن کر شہریوں کو اغواء کر کے لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا

ملزمان میں حاضر سروس تھانیدار اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،گاڑیاں، اسلحہ، آٹھ لاکھ نقدی، ہتھکڑیاں اور نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری برآمد

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) شمالی چھائونی پولیس نے نیب اور حساس ادارے کے اہلکار بن کر شہریوں کو اغواء کر کے لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں حاضر سروس تھانیدار اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاضر سروس تھانیدار چار پولیس اہلکار وں اور دیگر کے ہمراہ نیب اور حساس ادارے سے وابستگی ظاہر کر کے کاروباری افراد اور ہائوسنگ اسکیموں کے مالکان کو اغوا کرتا اور پھر نجی ٹارچر سیل لے جا کر تشدد کرتا۔

ملزمان نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری لیکر سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی گاڑی پر شہر میں گھومتے اور پھر شکار ڈھونڈ کر رقم بٹورتے تھے۔ جن کے قبضے سے گاڑیاں،اسلحہ، 8 لاکھ نقدی، ہتھکڑیاں اور نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان اس سے قبل بھی قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں