وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے محکموں سے 5سالہ ترجیحاتی پلان مانگ لئے‘ذرائع

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے محکموں سے 5سالہ ترجیحاتی پلان مانگ لئے‘ذرائع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے محکموں سے 5سالہ ترجیحاتی پلان مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پہلے مرحلے میں 15بڑے محکموں سے پانچ سالہ پلان مانگا ہے جس کے لئے محکموں کے سربراہان کو پانچ سالہ پلان جمع کرانے کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت مکمل منصوبہ بندی کے تحت عوامی منصوبوں کو مکمل کرے گی اور عوامی مفاد کے منصوبے ترجیح ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں