ایونیوون میں مکانات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں‘ آمنہ عمران

سکیم کا کمیونٹی سنٹر فوری طور پر فعال کیا جائے ‘ دفتر کی عمارت 15دن میں مکمل کر کے عملہ تعینات کیا جائے‘ڈی جی ایل ڈی اے

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے اتوار کو رائیونڈ روڈ پر واقع رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایوینیو ون کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم میں مکانات کی تعمیر کی حوصلہ افزائی اور آباد کاری کو فروغ دینے کے لئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔ سکیم میں تعمیر کیا جانے والا کمیونٹی سنٹر جلد از جلد فعال کیا جائے اور یہاں زیرتعمیر دفتر کی عمارت 15 دن میں مکمل کرکے ضروری عملہ تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیرسماعت مختلف مقدمات کی سماعت جلد کروانے کے لئے درخواست دی جائے اور ان مقدمات کا مزید تاخیر کے بغیر فیصلہ کرواکر الاٹیوں کو پلاٹ دیئے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جوبلی ٹاون سکیم کے کمرشل پلاٹوں کا موثر استعمال یقینی بنانے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں تاکہ یہاں سے ایل ڈی اے کے لئے ریوینیو جنریٹ کیا جاسکے۔دورے کے موقع پر ایل ڈی اے کے تینوں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رانا عبدالشکور، رانا ٹکا خان اور ظریف ستی کے علاوہ چیف انجینئر مظہر حسین خان‘ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون خواجہ توقیر حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں