ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قائم پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر روزانہ اوسطاً230افراد رات گزارتے ہیں ‘صالحہ سعید

اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی مقررہ پناہ گاہ کا دورہ کریں اور اپنی نگرانی میں رات کا کھانااور صبح کا ناشتہ دیں ‘ڈی سی لاہور

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ریلوے اسٹیشن ، داتا دربار ، ٹھوکر نیاز بیگ ، لاری اڈا،پھل و سبزی منڈی بادامی باغ میں عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں ۔ ان پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر روزانہ اوسطاً230افراد رات گزارتے ہیں جبکہ جمعہ اور ہفتہ کی رات پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کی تعداد 300کے قریب ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی مقررہ پناہ گاہ کا دورہ کریں اور اپنی نگرانی میں رات کا کھانااور صبح کا ناشتہ دیں ۔لاہور میں پناہ گاہوں کا آغاز 22نومبرسے کیا گیا ہیاور اب تک تقریباً 5000سے زائد افراد نے پناہ گاہوں میں رات گزاری ۔ دوسری جانب مستقل پناہ گاہوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور ایل ڈی اے کے حکام اپنی نگرانی میں ان کی تعمیر مکمل کر وارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں