ضلعی انتظامیہ لاہورانسداد-تجاوزات وزمین واگزاری کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ‘ڈی سی لاہور

شاہ عالم مارکیٹ میں 5 منزلہ پلازہ مسمار ،8منزلہ پلازہ کو غیر قانونی گلی کی راہ داری میں ہو نے پر خالی کروادیا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہورانسداد-تجاوزات وزمین واگزاری کے آپریشن کو بھرپورانداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ عالم مارکیٹ میں بھاری مشینری کی مدد سے 5 منزلہ پلازہ کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ 8منزلہ پلازہ کو غیر قانونی گلی کی راہ داری میں ہو نے پر خالی کروادیا گیا ہے اور اس کی مسماری کیلئے بھاری مشینری و کٹرز کو منگوالیاگیا ہے پلازہ کی مسماری آج سے شروع ہو چکی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ لاہور رائیونڈ کے موضع رنگیل ہیں 390کنال کی ارضی میں واگزار کروالی ہے اور اس زمین کی مالیت 15کروڑ روپے تک کی ہے ۔گلبرگ میں کیو مارکیٹ اور فردوس مارکیٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے اورعارضی و مستقل تجاوزا ت کو مسمار کردیا گیا ہے ۔ اے سی سٹی نے شاہدرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور ایک درجن سے زائد دکانداروں پرسامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروادیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں