مو بائل فونز امپورٹ پر مزید ڈیوٹی لگانے سے کئی کاروبار تباہ ہو جائیںگے‘سردار اظہر سلطان

غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے اگرعملدرآمد کیا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے، امپورٹ ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیاجائے موبائل فونز کی فروخت متاثر ہوئی تو موبائل فونز اسیسریز کا کاروبار بھی ٹھپ ہوجائے گا ،لاکھو ں افراد بے روزگار ہو جائیں گے‘خطاب

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر اظہر سلطا ن نے کہا ہے کہ مو بائل فونز امپورٹ پر مزید ڈیوٹی لگانے سے کاروبار تباہ ہو جائے گا۔موبائل فونزکے کارو بار سے وابستہ لاکھوں افراد کا روز گار داؤ پر لگ گیا ۔حکومت موبائل فونز پر امپورٹ ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی تاجروں کی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سردار اظہر سلطان نے کہا کہ موبائل فونز کی فروخت کے ساتھ کئی شعبے وابستہ ہیں اگر موبائل فونز کی فروخت متاثر ہوئی تو موبائل فونز اسسیسریز کا کاروبار بھی ٹھپ ہوجائے گا اور لاکھو ں افراد بے روزگار ہو جائیں گے ۔ حکومت ریو نیو حاصل کرنا چاہتی ہے تو کاروباری افراد کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اور بے جا ٹیکسو ں کا بوجھ کم کیا جائے ،اور پوری توجہ ملکی برآمدات بڑھا نے پر توجہ دے ۔

(جاری ہے)

جب مقامی انڈسٹری کو سستی ا ن پٹ فراہم کی جائے ،بجلی ،ڈیزل اور گیس کی قیمتو ںمیںکمی کا اعلان کیا جائے تاکہ مقامی انڈسٹری کا پہیہ روا ںہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگو ںکے چلتے کاروبار بند کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ اگر حکومت نے غیر ضروری ڈیوٹی لگائی تو سمگلنگ کو فروغ ملے گا اور حکومت کے ریونیو میں مزید کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے جنوری 2019 سے موبائل فونز کی امپورٹ پر بھاری بھرکم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے اگر فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا تو اس کے منفی اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑیں گے اور حکومت کے خلاف عوام اور کاروباری برادری کے دلوں میںنفرت بڑھے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں