ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف درخواست پر قانون کے مسودے کی دستاویزات طلب کر لیں

پیر 17 دسمبر 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت سے قانون کے مسودے کی دستاویزات طلب کر لیں ۔گزشتہ روز جسٹس جواد حسن نے شیراز ذکائ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ گھریلو ملازمین پر تشدد کے حوالے سے قانون سازی کا حکم دے چکی ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور نہ ہی قانون سازی کی جا رہی ہے۔معزز عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کو ملازمین پر تشدد کے خاتمے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں