جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حفظ و ناظرہ کے زیر اہتمام تقریب دستاربندی 22 دسمبر کو منعقد ہوگی

تقریب سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اجود عبیداور دیگر علماء خطاب کریں گے

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حفظ و ناظرہ کے ناظم حافظ اجود عبید نے کہا ہے کہ جامعہ اشرفیہ میں حفظ و ناظرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب دستاربندی 22 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد حسن جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ،حافظ اسعد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا احمد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا محمد کفیل خان، مولانا قاری احمد میاں تھانوی، حافظ جواد اجود،رانا محمد عثمان قصوری سمیت دیگر خطاب کریں گے تقریب میں قرآن مجید حفظ و ناظرہ کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ عربی، انگلش اور اردو میں تقاریر اوردیگر قرآن مجید کے بارہ میں مختلف سوالات پر مبنی کوئز مقابلہ اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں