سابق ایم ڈی پیپکو رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 4دن کی توسیع

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پیپکو رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کر دی ۔ سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کو احتساب عدالت نمبر چار میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے ٹرانسفارمر کی خریداری میں مالی بے ضابطگی کی تھی، ملزم نے بطور ایم ڈی پیپکو اپنے عہدے سے تجاوز کیا تھا،ملزم نے ٹرانسفارمرز کی خریداری میں خزانے کو نقصان پہنچایا۔عدالت نے رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 4دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 21 دسمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں