لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز صاحبان رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے

چیف جسٹس محمد انوار الحق 31دسمبر ،جسٹس عباد الرحمن لودھی 27دسمبر ،جسٹس علی اکبر قریشی28دسمبر کو ریٹائر ہونگے

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انوار الحق سمیت تین ججز صاحبان اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے پر رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی 27دسمبر کو ریٹائر ہوں گے ان کا سنیارٹی لسٹ میں 10واں نمبر ہے ،مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی عہدے کی معیاد پوری ہونے پر28دسمبر کو ریٹائر ہوں گے ان کا سنیارٹی لسٹ میں 26واں نمبر ہے ۔ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انوار الحق 31دسمبر کو 62سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ سنیارٹی لسٹ کے مطابق سینئر ترین جج جسٹس سردار محمد شمیم خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں