تیز رفتار بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے دکانوں میں جا گھسی،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پل کے قریب تیز رفتار بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے دکانوں میں جا گھسی،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بس مزدا ٹرک کو دھکیلتے ہوئے دکانوں میں جا گھسی اور دوکان کے باہر بیٹھے دو افراد پر چڑھ گئی جس سے لطیف موقع پر جاں بحق جبکہ بشیر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ریسکیو ٹیم نے بشیر کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا ۔مانگا منڈی پولیس نے موقع سے بس اور ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں